مولانا کے مطابق ان کی جنرل باجوہ سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں وہ اسرار کرتے رہے کہ آپ یہ مارچ نہ کریں، بہت مسائل ہو جائیں گے۔ جواب میں مولانا نے کہا کہ ہم پورے ملک میں ملین مارچز کرتے رہے ہیں تو اسلام آباد میں بھی ممکن ہے۔ مولانا نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران وہ مسلسل نواز شریف کی خامیاں بیان کرتے رہے۔ جس پر مولانا نے کہا کہ نواز شریف بحثیت اپوزیشن اس مارچ کا حصہ ہے مگر یہ مارچ خالصتاً جمعیت علمائے اسلام کا ہے۔ اس میں نواز شریف کا جتنا ہو سکا، حصہ ہوگا۔
https://twitter.com/sanabucha/status/1309199007076544520?s=08
یاد رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے آرمی اور سیاستدانوں کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہو رہا ہے۔ آج مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کے قائدین کو آئندہ کسی بھی ایسی خفیہ ملاقات سے واضح طور پر منع کیا ہے۔ ایسے میں مولانا عبدالغفور حیدری کا یہ الزام بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔