Type to search

خبریں سیاست قومی

نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر فواد چوہدری ناراض

  • 14
    Shares

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا سے خدا کیلئے مجھے نکالو کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسی لیڈرشپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اس طرح جانا معاشرے کی ناکامی کا تاثر گہرا ہوا ہے، اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے حوالے سے آج کابینہ کے اجلاس میں غور ہوگا، ہفتے کے دن ان کا فیصلہ ہوا جو پیر کو بھی ہو سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں مگر جس طرح بھیجا گیا وہ طریقہ کار غلط ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہیے، وہ سارے قیدی جو جیلوں میں ہیں کیا ان کا حق نہیں کہ ایک حلف نامہ دیں اور چلے جائیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *