Type to search

جرم خبریں قومی

راولپنڈی: کار سے صحافی کی لاش برآمد، تحقیقات کا آغاز

  • 6
    Shares

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے احاطے میں کافی دن سے کھڑی ایک کار سے 60 سالہ صحافی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ کار میں لاش ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب آس پاس گزرنے والوں کو کار سے بو آنے کا احساس ہوا، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن قیصر ندیم کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور کار سے لاش نکالی، جس کی شناخت شفاعت علی شیخ کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ہسپتال کے احاطے میں کئی دن سے ایک سلور رنگ کی کار کھڑی تھی جس میں لاش ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب آس پاس گزرنے والوں کو کار سے شدید بو آنے کا احساس ہوا، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کار کو ہسپتال کے احاطے میں پارک کر کے اس میں سونے کے عادی تھے جبکہ کھانا وہ قریبی ہوٹلز سے کھاتے تھے۔ پولیس کو کار سے نیند کی گولیاں اور انجیکشن بھی ملے جبکہ لاش 3 سے 4 روز پرانی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او قیصر ندیم نے بتایا کہ متوفی ایک سال سے کار میں سونے کے عادی تھے اور ان کے پاس ایک تکیہ، کمبل اور شیونگ کٹ ہوتی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی موت کی وجہ دل کا دورہ اور منشیات کا زائد استعمال معلوم ہوتی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *