Type to search

خبریں صحت قومی

بانی مائیکرو سافٹ کا پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

  • 8
    Shares

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر ظفر نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات بتائی۔ اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے اور پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر دیں گے جبکہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔

اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *