Type to search

خبریں سیاست قومی معیشت

“اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کا فائدہ بھی تو اپنے ہی لوگوں کو ہو رہا ہے”

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوکھی منطق پیش کر دی۔

علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ تیل مہنگا ہو رہا ہے، ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے، بجلی مہنگی ہو رہی ہے، مہنگائی ہو رہی ہے، یہ سب اِن کے لیے ہوئے قرضوں کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے جن کو فائدہ ہو رہا ہے وہ بھی ہمارے ہی بھائی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ملک میں آلو 5 روپے فی کلو تک ہو گئے تھے، آلو سستے ہونے سے ہمارے کسانوں کو کتنا بڑا نقصان ہوا۔ ملک میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ٹماٹر اگانے والے بھی ہمارے ہی کسان ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اگلے برس جون تک مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *