Type to search

احتجاج خبریں قومی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرچے منسوخ ہونے پر طلبہ کا احتجاج

چونیاں (نیا دور) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ نے بغیر بتائے امتحان شروع ہونے سے دس منٹ پہلے پرچہ ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کو علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ کامرس کالج چونیاں میں امتحان تھا مگر پرچہ شروع ہونے سے دس منٹ پہلے بغیر بتائے ملتوی کر دیا گیا۔ اس موقعے پر امتحان دینے والے طلبہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہ کو بند کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ تیسری بار بغیر بتائے پرچہ منسوخ کیا گیا ہے۔

طلبہ سمیت عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ طلبعلموں کا وقت ضائع کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *