اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1800 کلومیٹر کے ٹریک کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہا ہوں، نالہ لئی منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کروں گا، گزشتہ حکومت نے پیسے بنانے کے لیے صرف انجن لیے تاہم ایم ایل ون پر کام کرانا میرا خواب ہے یہ اربوں روپے کا کام ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ اس راستے پر 40 ٹرینیں چلائیں، جس دن ایم ایل ون اور نالہ لئی کا کام مکمل ہوا اس دن زندگی کا مقصد پورا ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں وہ ملک کا اثاثہ ہے جب کہ وزیر اعظم کا بلاول کو صاحبہ کہنا کوئی بڑی بات نہیں، اگر کوئی فنی خرابی نہیں تو اس کو سنجیدہ نہ لیں، بلاول ویسے ہی چڑ چڑا ہوا ہے اور وہ ہر بار مجھ سے بھی ناراض ہوجاتا ہے۔