پاکستان میں ایک اور سینئر ڈاکٹر کرونا وائرس سے جاں بحق

06:49 AM, 25 Apr, 2020

نیا دور


  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور  کے پروفیسر ڈاکٹر کرونا سے انتقال کرگئے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔







 جیو نیوز نے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے حوالے سے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا  تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔اس سے قبل پاکستان میں تین ڈاکٹروں کے علاوہ پیرا میڈکس اور انکے اہل خانہ کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔ 


یاد رہے کہ ملک میں اس وقت کرونا کے کیسز کی تعداد 11 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتیں 235 سے زائد ہو چکی ہیں۔


 خیبرپختونخوا میں کرونا کے کیسز کی تعداد 1700 سے زائد ہیں اور اب تک سب سے زیادہ 89 ہلاکتیں بھی یہیں ہوئی ہیں۔ صوبے میں پشاور شہر کرونا سے بری طرح متاثر ہے۔






مزیدخبریں