وزیراعظم نے صدر مملکت کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برادری کے لیے ایک اور ایڈوائس ارسال کردی

05:32 AM, 25 Apr, 2022

نیا دور
وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ڈاکٹرعارف علوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برادری کے لیے ایک اور ایڈوائس ارسال کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری کے لیے ہائیکورٹ کا حکم واضح ہے جس کے بعد کسی مشاورت یا سوچ و بچار کی ضرورت نہیں ہے۔

اس حوالے سے ذرائع ایوان صدر نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہونے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خود وزیراعظم سے رابط کیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم سے رائے مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی پہلی ایڈوائس پر صدر نے پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان بابر اعوان اور فواد چوہدری سے مشاورت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے حلف لینے کی ایڈوائس میں چیئرمین سینٹ کا نام تجویز کیا گیا تھا اور ایوان صدر کو ہائیکورٹ کی ہدایات موصول ہوگئی تھیں جبکہ صدر کو اب جلد از جلد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں