پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے تحت دلانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ پولیس کے دستوں اور دلانی اور عمرانی گینگ کے ڈاکوؤں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ پولیس نے دلانی اور عمرانی گینگ کے 8 ڈاکو گرفتار کر لیے۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے 3 عدد جدید ترین کلاشنکوف ،رپیٹر، متعدد میگزینز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق دلانی اور عمرانی گینگ نے کچی لُنڈ میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے جہاں سے وہ سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے تھے۔ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کچی لُنڈ میں انٹری کے لیے کشتیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ کچہ کے مختلف علاقوں میں پولیس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
گرینڈ آپریشن میں اب تک 3 ڈاکو ہلاک اور 28 سے زائد ڈاکو گرفتار ہوچکے ہیں۔
مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں سے کثیر تعداد میں بھاری ہتھیار راکٹ لانچر، لانگ مشین گن، ہینڈ گرنیڈز، درجنوں شارٹ مشین گنز اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بورز کی گولیاں و بارود برآمد ہوئے۔
کچے کے اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کرکے ریاست اور قانون کی حکمرانی قائم کرتے ہوئے پولیس کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں۔ آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید آپریشن کی نگرانی جبکہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل پولیس فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں۔