یورپ کی سب سے بڑی مسجد کس ملک میں ہے؟

07:37 AM, 25 Aug, 2019

نیا دور
یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیا ہے، عظیم الشان مسجد میں 30 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے، اس مسجد کو مسلمانوں کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیچنیا میں یورپ کی عظیم الشان مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے، افتتاح چیچنیا کےسربراہ رمضان قدیروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے وفود کے ہمراہ کیا اور نماز ادا کی۔



مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی حکام نے شرکت کی، جس میں کویتی امیری دیوان کے مشیر اور چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک چیئرٹ ایبل آرگنائزیشن ڈاکٹر عبداللہ الماتوق بھی موجود تھے۔



مسجد کی تعمیر میں خواتین نے بھی حصہ لیا۔



سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے۔



مسجد میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے باغ میں سترہزارافراد بیک وقت عبادت کرسکتےہیں، اس مسجد کو مسلمانوں کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں