مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال غلطی سے احتساب عدالت پہنچ گئے

08:21 AM, 25 Aug, 2020

نیا دور
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال سامنے آئی جب مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال آج غلطی سے وہاں پہنچ گئے.

عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سے احتساب عدالت آ گئے ہیں، کیس کی سماعت تو کل ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے عملے کے بتانے پر رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال واپس چلے گئے.

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال عدالت آیا، جبکہ کیس کی سماعت کل ہونی ہے
مزیدخبریں