اقتصادی ترقی کی شرح، پاکستان کی 48 درجے تنزلی

02:51 PM, 25 Dec, 2019

نیا دور
اقتصادی ترقی کی شرح نمو کی درجہ بندی میں 2019 کے دوران پاکستان کی 48 درجے تنزلی ہو گئی، دنیا میں تیز ترین معاشی ترقی کرنے والے ممالک میں پاکستان 80ویں نمبر پر چلا گیا، 2018 میں پاکستان 32 ویں نمبر پر تھا۔

عالمی اداروں کے اعداد وشمار کے مطابق 2019 کے دوران دنیا میں تیزترین معاشی ترقی کرنے والے ممالک کی لسٹ میں پاکستان کا اسی نمبر پر رہا، اقتصادی ترقی کی شرح کے مطابق افریقی ملک روانڈا سب سے اوپر رہا، جس کی ترقی کی شرح 7.8فیصدرہی، جبکہ بنگلہ دیش 7.79 فیصد کی شرح سے دوسرے نمبرپررہا.

اس لسٹ میں نیپال7.1 کی شرح نمو کیساتھ چھٹے، ویتنام 6.5فیصدشرح کے ساتھ دسویں اورمالدیپ 6.46 فیصد شرح کیساتھ بارہویں نمبرپررہا، اکیسویں نمبر پر چین کی ترقی کی شرح 6.13 فیصد اور بائسویں پر بھارت کی شرح نمو 6.12 فیصد رہی، پاکستان کی امعاشی ترقی کی شرح نمو 3.3 فیصد تھی جبکہ 2018 میں اس لسٹ مین پاکستان 5.2 فیصد شرح نمو کے ساتھ 32 ویں نمبر پر تھا۔
مزیدخبریں