میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علما اسلام کی مجلس عاملہ کا اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد، مولاناگل نصیب خان اور مولاناشجاع الملک کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارٹی کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رہنما وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے توکمیٹی فیصلہ ریویو کرنے میں بااختیارہوگی۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل ایک بیان میں مولانا شیرانئ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے، میرا ماننا ہےکہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں بیان بھی دیا تھا۔
جبکہ کچھ عرصہ قبل حافظ حسین احمد نے ایک ٹاک شو کے دوران نواز شریف کو آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے انہیں نا قابل اعتبار قرار دیا تھا اور ان پر ملک دشمن قوتوں سے تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔