اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ایک بار کے لیے دی گئی ہے، کابینہ نے شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نیب کی جانب سے شامل کرایا گیا تھا۔ حکومت نے ان کو انسانی ہم دردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی۔