معیشت کی پتلی حالت،جی 20 ممالک سے مشروط قرض معافی: چین نے پاکستان سے ایم ایل ون منصوبے کے لیئے مزید ضمانتیں طلب کر لیں

03:14 PM, 25 Dec, 2020

نیا دور
چین  اور پاکستان کی دوستی تو  بین الاقوامی تعلقات میں ایک مثال کے طور پر کم از کم پاکستانی اور چینی حلقوں میں پیش کی جاتی ہے۔ پاکستانی سیاستدانوں اور ریاستی چہروں نے ہمیشہ اس دوستی کو عظیم تر اور مضبوط ترین تعلق کے طور پر بیان کیا ہے۔ لیکن گزشتہ 6 سال سے جب سے چین اور پاکستان براہ راست تزویراتی، مالی، اور تجارتی معاہدات کے تحت سی پیک کے بینر تلے ایک نئے تعلق میں جڑے ہیں معاملات میں کچھ اتار چڑھاؤ ہے۔  تازہ ترین خبر کے مطابق چین نے پاکستان سے  سی پیک کے دوسرے فیز کے اہم ترین جزو ریلوے منصوبے ایم ایل ون  کے لئے قرض کے لئے مزید ضمانتیں طلب کرلیں ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون مین شائع ہونے والی شہباز رانا کی خبر کے مطابق یہ ضمانتیں ایم ایل ون منصوبے کے لیئے چین کی جانب سے  6.8 ارب ڈالر کے قرض کے لئے مانگی گئیں ہیں۔ خبر میں کہا گیاہے کہ یہ معاملہ ایم ایل ون کی تیسری جائنٹ میٹنگ کے دوران چینی حکام کی جانب سے اٹھایا گیا جیسا کہ میٹنگ منٹس کے دستاویزات میں شامل ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستانی شرکا کے لیئے انتہائی حیران کن امر تھا۔

تاہم ذرائع نے یہ کہا ہے کہ معاملہ چین نے اٹھایا ضرور تاہم اسے میٹنگ منٹس میں شامل نہیں کیا گیا۔

اس کے پیچھے کی وجہ دو بیان کی گئیں ہیں۔ ایک تو پاکستانی معیشت کی ابتر حالت جس بارے میں بین الاقوامی ادارے اپنی رینکنگ جا ری کر رہے ہیں اور دوسرا جی ٹوینٹی ممالک کی جانب سے کرونا سے متاثرہ پسماندہ ممالک کے لئے خصوصی قرض میں نرمی کے ساتھ عائد کردہ شرائط ہیں جن کے تحت پاکستان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی سے مہنگے کمرشل  قرض نہیں لے سکتا سوائے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف  کے فریم ورک کے تحت اجازت شدہ قرضوں کے۔

ذرائع کے مطابق چینی حکام کی ان شرائط پر بھی نظر ہے جس کے بعد ہی بظاہر یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

 

 
مزیدخبریں