اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ "میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ منصوبے کے مطابق واپسی پر جیل جائیں گے ۔ پھر عدالتوں سے ریلیف اور سابقہ سزاوں کے خاتمے کے اپیلیں ہوگی۔ ڈی جی نیب لاہور کا تبادلہ اس سلسلے کی کڑی ہے جبکہ نواز شریف سکرپٹ سے مطمئن ہیں۔ اعلان ختم ہوا۔"
https://twitter.com/saleemkhansafi/status/1474533642538037251?s=24
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔
اپنے بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ انہیں نواز شریف کے واپس آنے کی امید بھی ہے اور یقین بھی ہے، نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اشاروں میں ن لیگ کے قائد کی واپسی سے متعلق دعویٰ کردیا اور کہا کہ لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ، گڈ گورننس بیڈ ہوگئی، نواز شریف کو اس جہان میں انصاف ملنے کا وقت آگیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں، نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھاکہ ن لیگ ان ہاؤ س تبدیلی کیلئے تیار نہیں ہے، ہم حکومت میں آکر نہیں بیٹھنا چاہتے، ہم ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ بہت جلد کچھ ہونے والا ہے، ایک دم بڑا دھماکا ہوگا لیکن اگر ابھی بتا دیا تو اس کے خلاف کام شروع ہوجائے گا۔