مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے

دن کے آغاز پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مسیحی برادری کا کرسمس کے خاص موقع پر کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے محبت اور بھائی چارے کا جو درس دیا اسے ہر سو پھیلایا جائے گا۔کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشی ، روشنی اور امن کا پیغام سمیٹ کر لاتا ہے. سال بھر اس تہوار کا انتظار کرتے ہیں۔

12:19 PM, 25 Dec, 2023

نیا دور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔ کرسمس پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجانے کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجائے ہیں۔

دن کے آغاز پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مسیحی برادری کا کرسمس کے خاص موقع پر کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے محبت اور بھائی چارے کا جو درس دیا اسے ہر سو پھیلایا جائے گا۔کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشی ، روشنی اور امن کا پیغام سمیٹ کر لاتا ہے. سال بھر اس تہوار کا انتظار کرتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری نے خوب تیاری کر رکھی ہے۔ سیکٹر ایف سیون میں مسیحی برادری نے کرسمس کو خوش آمدید کہنے کیلئے سجاوٹ کا بھرپور انتظام کیا ہے۔ برقی قمقموں، رنگ برنگی بیلز سے مسیحی برادری کی خوشی جھلک رہی ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی محبت ، ہمدردی اور امن کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ مسیحی برادری نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ  اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تسلیم اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ ملک میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

مزیدخبریں