میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکا میں کرونا کے سبب بڑھنے والی شدید بیروزگاری کی وجہ سے امریکیوں کی نوکریوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر جوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کیا اور صدارتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی نے فیملیوں کو علیحدہ کیا جو امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے درست نہیں۔