ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ الیکشن کے 11امیدوارن نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جس کے بعد جنرل نشستوں پر 7، ٹیکنوکریٹ پر اور خواتین کی 2 نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے،اس طرح پنجاب کی تمام نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ خواتین کی نشست پر ن لیگ کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی زرقا تیمور بلا مقابلہ منتخب ہوئیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ اور بیرسٹرعلی ظفر بلا مقابلہ منتخب ہوئے،مشاہداللہ مرحوم کےبیٹےافنان اللہ خان بھی سینیٹرکامیاب ہوئے،ساجدمیر،عرفان الحق صدیقی،اعجازچودھری،عون عباس،کامل آغابھی کامیاب ہونے والے سینیٹرزمیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سینٹ امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ تمام پارٹیوں نے کسی بھی مخالف امیدوار کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ 11 امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔