انہوں نے کینیڈا، امریکا، نیوزی لینڈ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے عدالتوں کی مثالیں دیں جہاں ان کے بقول عدالت کی کارروائی ٹی وی پر لائیو دکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کے حوالے سے مذکورہ حالات کے بعد وہ یہ درخواست کرنے میں اپنے آپ کو صحیح السمت پاتے ہیں کہ انکے کیس کی لائیو کوریج کو سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے نشر کیا جائے اور اس حوالے سے عدالت پیمرا کو حکم جاری کرے کہ وہ تمام چینلز کو ہدایت کرے کہ وہ اس کا انتظام کریں گے اور اس کو روکیں گے نہیں۔
انہوں نے اپنی استدعا میں ان سب واقعات کا ذکر کیا ہے جس میں ان کے مطابق ان کی تذلیل کی گئی اور انہیں امید تھی کہ چیف جسٹس ساتھی جسٹس کی عزت کو قائم کروائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا یک طرفہ میڈیا ٹرائل کیا۔
یاد رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدر پاکستان عارف علوی نے اثاثہ جات سے متعلق ایک ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔