جیو نیوز کے پروگرام میں دیا گیا ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اداکارہ سدرہ نیازی جیو نیوز کے پروگرام ''جشن کرکٹ'' کی بطو مہمان شریک ہوئیں۔ جس میں انہوں نے ملکی حالات سمیت دیگر موضوعات پر ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔
سدرہ نیازی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کچھ عرصہ اور اس عہدے پر براجمان رہے تو صوبہ پنجاب کو سندھ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے متعلق بیانات سنتی ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔
دوران پروگرام میزبان نے سدرہ نیازی سے آئندہ انتخابات میں عمران خان کو ووٹ دینے سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نیازی ہوں، مگر عقل سے عاری نہیں۔