حکومت کا فل کورٹ مائنس اعجازالاحسن، نقوی کا مطالبہ | مریم بمقابلہ عمران | پی ٹی آئی کے سربراہ کو طلب کر لیا گیا

07:14 PM, 25 Feb, 2023

نیا دور
چارٹر آف ڈیموکریسی کو اسٹیبلشمنٹ نے اپنے لیے ڈیتھ وارنٹ سمجھا۔ میمو گیٹ میں جب نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کا گھوڑا بننے سے انکار کیا تو اس کے بعد خفیہ ہاتھوں نے عمران خان کی صورت میں نیا گھوڑا تیار کیا، مزمل سہروردی

سپریم کورٹ فل بنچ بھی بٹھا دے تب بھی جس فریق کے خلاف فیصلہ آئے گا وہ اس کو نہیں مانے گا جب گورنر، الیکشن کمیشن سمیت سب نے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں تو یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے جو لازمی طور پر عدالت ہی میں جائے گا، سلمان عابد

چیف جسٹس کا استحقاق ہے کہ وہ جو مرضی چاہیں بنچ بنائیں، اگر وہ 22 کروڑ عوام کے مشورے سے بنانا چاہیں تو وہ نہیں بنا سکتے۔ مریم نواز نے جس طرح ججز کی تذلیل کی ہے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ اس سے نظر آ جاتا ہے کون لاڈلہ یا لاڈلی ہے، نسیم صدیقی

عمران خان نے بہت پلستر سیاست کھیل لی اور اس سے بہت فائدہ اٹھا لیا ہے۔ اس کا وقت ختم ہوگیا۔ انہیں اب انصاف کیلئے عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے ان کی پارٹی کا نام بھی انصاف ہے۔ پلستر سیاست کی بہت ڈرامے بازی ہوگئی اب انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے، مزمل سہروردی
مزیدخبریں