باپ نے چوری کے الزام میں بچوں کی ٹنڈ کر دی، بچوں نے مقدمہ درج کرا دیا

01:07 PM, 25 Jan, 2020

نیا دور
فیصل آباد میں سر منڈوانے پر بیٹوں نے والد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

لڑکوں  نے الزام لگایا ہے کہ ان کے والد نے گھر سے رقم چوری کرنے کے شبہ میں ان کا سر منڈوایا ہے۔

پولیس نے بچوں کے والد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بچوں کے والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر سے رقم چوری ہوئی، بیٹوں پر  شک تھا۔ والد نے کہا کہ رقم چوری ہونے کے بعد دونوں گھر سے فرار تھے۔

https://twitter.com/matiq2k19/status/1220912281007087617?s=20

بچوں کے والد نے کہا کہ دونوں بچے تین دن شہر سے باہر رہے اور رقم خرچ کر دی۔
مزیدخبریں