مسلم لیگ ن کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

03:06 PM, 25 Jan, 2021

نیا دور

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔


راجہ ظفر الحق اور شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی۔


ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا۔


ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت نے فیصلے کی حمایت کی۔


اجلاس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار شہباز شریف اور خواجہ آصف کی تصاویر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مرکزی قائدین کے ساتھ رکھی گئیں۔


 اجلاس کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اندر اداروں میں ریٹائر اور حاضر سروس فوجی حکام کی تقرریاں عملی طور پر ملک میں مارشل لاءکی تصویر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے اداروں میں سول بیوروکریسی، عوام شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں جبکہ سویلین عہدوں سے متعلق رائج طریقہ کار پر بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ یہ صورتحال فوج کے ادارے کی ساکھ کو بھی شدید متنازعہ بنارہی ہے جس کے احساس وادارک کی ضرورت ہے تاکہ سول اور فوجی میں خلیج مزید نہ بڑھے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔









مزیدخبریں