آسٹریلیا کے وزیر امیگریشن الیکس ہاک نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ مرحلہ وار آن کیمپس لرننگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ گذشتہ دو ماہ میں 43 ہزار طلبہ آسٹریلیا میں داخل ہوئے جو ہمارے تعلیمی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی اپنے ملک پہنچنے والے بین الاقوامی طلبہ کو 630 آسٹریلوی ڈالر فی طالبعلم ویزا چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا میں انرول پاکستان کے 11 ہزار 500 طلبہ سمیت بین الاقوامی سٹوڈنٹس کے لئے یہ بہترین خبر ہے۔
آسٹریلوی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پہلے سے انرول طلبہ کے علاوہ 18 فروری سے موجودہ اور سابق ٹمپریری گریجویٹ ویزا ہولڈر کے انٹری قوائد میں بھی نرمی کی گئی ہے۔
ایسے افراد آسٹریلیا میں داخلے کے بعد مزید قیام کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ٹمپریری گریجویٹ ویزا رکھنے والے یکم فروری 2020ء سے 14 دسمبر 2021ء تک آسٹریلیا سے باہر لوگوں کے ویزا میں توسیع کی گئی ہے جس کے لئے وہ ہوم افئیر ڈیپارٹمنٹ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں جس کے بعد وہ 18 فروری سے آسٹریلیا میں داخل ہو سکیں گے۔
https://twitter.com/Zhchaudhri/status/1483612116267696128?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1483612116267696128%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F59413%2F
آسٹریلیا کے حکومت نے نومبر 2021ء میں ویزا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اومیکرون کیسز میں اضافہ کی وجہ سے پلان کو دسمبر کے وسط تک موخر کر دیا گیا۔
آسٹریلوی حکومت نے ملکی معاشی ریکوری پلان کے تحت مکمل ویکسین شدہ طلبہ، انسانی حقوق کے کارکن، ورکنگ ہالیڈے میکر اور فیملی ویزا ہولڈر کو داخلے کی اجازت دی ہے۔
وزیر امیگریشن ایلکس ہاکس نے کہا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد بین الاقوامی ویزا ہولڈر طلبہ آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔ جبکہ طلبہ کو 40 گھنٹے تک کام کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے ورک فورس میں کمی کو پورا کرنے کے لئے گذشتہ ہفتے 40 گھنٹے کام کی اجازت کے حکومت پلان کا اعلان کیا تھا۔
اکثر بین الاقوامی طلبہ سپر مارکیٹ، سٹورز اور فوڈ سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔ ہوم افئیر ڈیپارٹمنٹ کی جاری کاردہ پریس ریلیز کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ اہل ویزا ہولڈر سفری استثنیٰ کی درخواست دیئے بغیر سفر کر سکیں گے۔