امام الحق کا لڑکیوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

12:52 PM, 25 Jul, 2019

نیا دور
امام الحق پر لڑکیوں کو دھوکا دینے اور بے وقوف بنانے کے الزامات ہیں، سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر کی مبینہ واٹس ایپ گفتگو کے سکرین شاٹس اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر اب پی سی بی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

امام الحق کیرئیر کے آغاز سے ہی تنقید کی زد میں ہیں، قومی ٹیم میں ان کی شمولیت متنازع رہی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر امام الحق کی لڑکیوں کے ساتھ مبینہ گفتگو اور کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں۔ ایک خاتون کے نام سے چلنے والے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ امام الحق کی بیک وقت سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ دوستیاں رہی ہیں اور وہ ہر ایک کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ ان کی کسی دوسری لڑکی سے دوستی نہیں۔

ایک خاتون نام سے موجود آئی ڈی سے مزید شواہد سامنے لانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ امام الحق لڑکیوں کے ساتھ ورلڈکپ کے دوران بھی ملتے رہے ہیں۔

ان الزامات پر ابھی تک امام الحق کا مؤقف سامنے نہیں آیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس لیے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔
مزیدخبریں