'پاکستان کا معاشی بحران، ٹویوٹا انڈس جلد ہی اپنی پیداوار بند کردے گی'

12:58 PM, 25 Jul, 2022

نیا دور
سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹویوٹا انڈس جلد ہی اپنی پیداوار بند کر دے گی۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کوئی فارن ایکس چینج کے ذخائر ہی نہیں ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشبر لقمان نے لکھا کہ سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر انڈس موٹرز کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ جلد ہی انہیں ان کاروں کے لئے تمام ایڈوانسز واپس کرنا ہوں گے جو ان کے پاس ہیں اور اگر یہ حالت برقرار رہی تو تمام پروڈکشن بند کر دی جائے گی۔

https://twitter.com/mubasherlucman/status/1551155991533813760?s=20&t=lvir79J9f3QMQjfJOrZbVA

مبشر لقمان نے کہا کہ بہت سے درآمد کنندگان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے کیونکہ بینک ان کے لیے L/Cs نہیں کھول رہے ہیں۔ بینک 260 روپے فی ڈالر چاہتے ہیں کیونکہ اتار چڑھاؤ نہیں رک رہا ہے۔ ملک میں کاروبار ٹھپ ہونے والے ہیں کیونکہ ہم درآمدات پر منحصر معیشت ہیں۔

https://twitter.com/mubasherlucman/status/1551157313846870016?s=20&t=lvir79J9f3QMQjfJOrZbVA
مزیدخبریں