الیکشن کمیشن میں الیکشن کمیشن ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین، نعیم پنجوتھابھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن قانونی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پیش ہو گئے ہیں۔ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ میڈیا کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا پتہ چلا۔ ممبر نثار درانی نے کہاکہ آج چیئرمین پی ٹی آئی پر چارج فریم ہونا تھا۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات پر فیصلہ کرے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں گزشتہ سماعت سے چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل مقرر ہوا ہوں۔ مجھے کیس کی فائل پڑھنے کا موقع دیا جائے۔ میرے پاس ریکارڈ نہیں ہے مہلت دیں۔
ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ فائل اور ریکارڈ دینا آپ کی ذمے داری ہے۔
ممبر نثار درانی نے کہاکہ 2اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد کریں گے۔ آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے چارج فریم کرنے کےلئے عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 2اگست تک ملتوی کردی۔