'عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی تیاری، مسودہ تیار، صدر زرداری بھی حامی'

رضا رومی کے مطابق مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 سے متعلق ریفرنس کے مسودات تیار ہو چکے ہیں اور صدر زرداری سے بھی اس معاملے پر بات چیت ہو چکی ہے۔ اس ضمن میں صدر زرداری مکمل طور پر آن بورڈ ہیں۔

12:00 PM, 25 Jul, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

کچھ ہفتوں سے ماہرین کی ایک ٹیم پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی سے متعلق ریفرنس کی تیاری میں مصروف ہے۔ صدر زرداری بھی اس میں پوری طرح شامل ہیں اور ایوان صدر میں اس بارے میں بات چیت بھی ہوئی ہے۔ یہ خبر بریک کی ہے رضا رومی نے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 سے متعلق ریفرنس کے مسودات تیار ہو چکے ہیں اور صدر زرداری سے بھی اس معاملے پر بات چیت ہو چکی ہے۔ صدر زرداری کی رضامندی اس لیے ضروری ہے کیونکہ ریفرنس ایوان صدر کی جانب سے ہی سپریم کورٹ کو بھجوایا جانا ہے اور ذرائع بتا رہے ہیں کہ اس ضمن میں صدر زرداری مکمل طور پر آن بورڈ ہیں۔

میزبان نادیہ نقی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں