سہیل وڑائچ کے کالم پر مریم نواز نے اپنے ردعمل کا سخت الفاظ میں اظہار کیا اور ٹویٹس کے ذریعے ناصرف سہیل وڑائچ کو سنا دیں بلکہ اپنے خاندان پر ہونے والے "مظالم" کا ذکر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 سال سے سیاست میں تو نہیں مگر سیاست میں نا ہوتے ہوئے بھی ہاؤس اریسٹ اور 7 سالہ جلا وطنی جیسی سزائیں بھگت چکی ہوں۔ جس دن والد کو ہائی جیلر قرار دے کر دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی اس دن بھی کراچی عدالت میں موجود تھی اور جج کو آواز دی تھی کہ بیگناہ کو سزا دی ہے اللّہ کا خوف کرو
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دن میرے والد جدہ میں میرے دادا کی میت کو رخصت کرنے سے پہلے ان کا آخری دیدار کر رہے تھے اور ان کو کہ رہے تھے کہ اللّہ کے حوالے، اب اللّہ کے پاس آپ سے پھر ملوں گا، میں تب بھی ان کے پیچھے کھڑی تھی، آپ کہ سکتے ہیں کہ سیاست میں تو نہیں تھی مگر سیاست کےخارزاروں سے ضرور گزری ہوں۔