بزدار سرکار کی چھٹی؟: ن لیگی قیادت کا اپنے ایم پی ایز کو تبدیلی کے لئے ہائی الرٹ کا میسج

05:40 AM, 25 Jun, 2020

علیم عثمان
" نون " لیگ نے پنجاب میں بڑی تبدیلی کے لئے کمر کس لی ھے جس کے سلسلہ میں پہلے مرحلے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت انتظامات اور جوڑ توڑ مکمل ہونے کی صورت میں مستقبل قریب میں کسی بھی وقت گرائی جا سکتی ہے.

" نون " لیگ کے سیالکوٹی مرکزی رہنما نے شہبازشریف گروپ ، مریم نواز گروپ اور معتدل مزاج "خاموش گروپ " سمیت پارٹی کے تمام دھڑوں کو 3 روز قبل ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں اپنے ایم پی ایز پورے کرلیں۔ تاکہ  پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاسکے .

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے خصوصی پیغام میں پارٹی کے تمام گروپوں کے رہنماؤں کو بتایا ہے " اس سلسلے میں پارٹی قائد سے بھی میں نے منظوری حاصل کرلی ہے جبکہ اس منصوبے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی حمائت میں حاصل کر کے دوں گا۔ یہ میری گارنٹی ھے " تاہم اسٹیبلشمنٹ کے بعض قریبی حلقوں نے اس کی تصدیق کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے . دوسری طرف پارٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا پلان دراصل شہبازشریف گروپ کا پلان ہے جس کے لئے پارٹی کے تمام دھڑوں کی زیادہ سے زیادہ حمایت اور عملی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

سنجیدہ سیاسی حلقوں میں باور کیا جاتا ہے کہ اس منصوبے کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے " قاف " لیگ اور پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے کمزور یعنی ڈانواں ڈول اراکین کی حمایت جمع کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ مریم نواز جارحانہ بیانیئے کے حق میں ہیں تاہم انہیں لندن سے اپنے چچا کے بیانیئے کی توثیق کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدخبریں