وہ پاکستان کے سلامتی کے حوالے سے فیصلوں کا ذکر کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب سے شرمساری کے دن وہ تھے جب امریکا ڈرون حملے کرتا تھا۔ امریکی سینیٹر نے فلور پر کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے یہ حملے ہر رہے ہیں نجانے پاکستانی حکومت اس بارے میں اپنے عوام سے جھوٹ بولتی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے ایبٹ آباد واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو شہید کیا۔ امریکا جو پاکستان کا حلیف تھا سنے پوچھا ہی نہیں اور پھر پوری دنیا نے پاکستان کو ہی برا بھلا کہا۔ یعنی ہم ہی مر رہے تھے ہم ہی کو برا بھلا کہا جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ اسامہ بن لادن دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سربراہ اور دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا گیا تھا جس نے ہزاروں معصوم افراد کی جان لی تھی۔