واضح رہے کہ پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ اس بات کی پہلے ہی تردید کر چکا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی آئی ایس پی آر کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی واضح الفاظ میں تردید کے باوجود سنتھیا ڈی رچی نے وزارت داخلہ کو اپنے ویزہ کی مدت میں اضافے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔
اس سے قبل صحافی ارشد شریف نے دعوی کیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بلاگر سنتھیا رچی کے ساتھ کسی بھی ’براہ راست‘ تعلق اور ’کام کے معاہدے‘ کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ سنتھیا رچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات لگا کر ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی، جس کے بعد امریکی خاتون کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات بھی دائر ہوئے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔