لاہور کی میڈیسن مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

02:30 PM, 25 Jun, 2022

نیا دور
صوبائی دارالحکومت لاہور کی میڈیسن مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔

ادویہ ساز ادارے کے مطابق بخار کی گولی اور خون پتلا کرنے والی دوا سمیت 41 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ صدر پی پی ایم اے منصور دلاور کے مطابق بخار کی گولی پر خرچہ 2 روپے 35 پیسے آتا ہے، بازار میں بخار کی گولی 1 روپے 90 پیسے کی بیچنا پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 6 ماہ پرانے خام مال سے دوائیں بنا رہے ہیں جو اب ختم ہو گیا ہے۔ دوائیں بنانے کا 94 فیصد خام مال باہر سے آتا ہے۔ دواؤں کی کمی سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوا ساز ادارے ڈالر کے 158 روپے والے ریٹ پر دوا بنا رہے ہیں۔ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ منصور دلاور نے کہا کہ دوا کی قیمتیں ڈریپ کا ادارہ مقرر کرتا ہے۔

 
مزیدخبریں