ق لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار | مونس الٰہی کرپشن کیس آرمی چیف کے خلاف تحریک انصاف کی مہم نیب قانون

07:33 PM, 25 Jun, 2022

نیا دور

سارے معاملات ہونے کے باوجود چودھری شجاعت حسین نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی مجھے یہ لگتا ہے پرویز الہی والی سائیڈ شجاعت حسین پر پریشر ڈال کر آئندہ گھر کی لیڈرشپ پرویزالہی کو دینا چاہتی ہے چودھری مونس الہی کو میں نے دیکھا ہے ان کی بہت خواہش ہے، توصیف احمد



 



ق لیگ کے پاس کبھی بھی کرشماتی لیڈرشپ نہیں رہی نہ ان کے پاس کوئی سیاسی پروگرام ہے مشرف کے دور میں انکا چھکا لگ گیا تھا۔ اب مستقبل ان کے ختم ہونے کا ہے۔ چودھری شجاعت ن لیگ اور پرویزالہی عمران خان کے بینڈ ویگن پر سوار ہیں انکا مستقبل اب ان دو جماعتوں کیساتھ جڑا ہے، مرتضی سولنگی



 



پاکستان میں بڑی عوامی تحریک چلانا مشکل کام ہے پاکستان کی عوام بیلٹ باکس کے ذریعے پارٹیوں کو سلیکٹ کرنا پسند کرتی ہے، پارٹیوں کو سزا دینے پسند کرتے ہیں اتنی بڑی احتجاجی تحریکوں کا حصہ نہیں بنتے۔ ایک اور مسئلہ ہے یہاں احتجاجی تحریک چلتی ہے تو آگے راناثنااللہ کھڑا ہوتا ہے، ضیغم خان

مزیدخبریں