دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان بدستور برقرار ہے اور شدید مندی کے بعد آج کاروبار دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے کساد بازاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے اور آج بھی 100 انڈکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
1270 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈکس میں 27294 پر پہنچ گیا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے بجائے 2 گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے
اس حوالے سے اہم پس منظر یہ ہے کہ کل سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی تھی۔ جس کے بعد کاروباری اشاریے مکمل طور پر تبدیل ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ اب ڈالر کی بیرون ملک پرواز رہے گی جس سے روپے کی قدر میں کمی واقع ہوگی۔