اسلام آباد: کرونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی، 325 دکانیں سیل،دوکاندار گرفتار

01:48 PM, 25 Mar, 2020

عبداللہ مومند






ضلعی انتظامیہ کا شہر میں کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ کار یقینی بنانے کے لیے ایکشن، مختلف دکانوں پر استثنی کی آڑ میں دیگر اشیاء کی فروخت جاری تھی جس پر 325 دکانیں سیل کردی گئیں۔



تفصیلات کے مطابق دوکانداروں کی جانب سے مُختلف دکانوں پر ہینڈ سینٹائزرز اور ماسک کے استعمال کے حوالے سے خلاف ورزیاں جاری تھیں جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیکر  انہیں سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کر دیئے۔اس کے علاوہ دکانوں میں 7 سے زائد گاہکوں کے بیک وقت اکٹھا ہونے پر پابندی کے حوالے سے خلاف ورزی کرنے پر 325 دکانوں نے قانون پر عمل ایکشن لیا گیا. 


  اسلام آباد انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دکانوں کو کھولنے کے لیے دکانداروں کو متعلقہ تھانوں سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔ جبکہ دوبارہ خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی پر ہی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں دکانداروں کو ایسی تصاویر جاری کی گئی جس میں ہدایات واضح ہے کہ دکاندار اور گاہک کیسے حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ڈیلنگ کرسکتے ہیں.












مزیدخبریں