واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد  اور انقلابی فیچر متعارف کروایا ہے۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

10:05 AM, 25 Mar, 2024

نیا دور

میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے  متعدد نئے فیچرز متعارف کر رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد  اور انقلابی فیچر متعارف کروایا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز کو ٹرانسکرئب کرنے کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین وائس میسج کو سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔

بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے speech recognition فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔  یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔

یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔

مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ میں وائس میسجز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس فیچر کو رواں سال کے چند بڑے فیچرز میں سے ایک بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں