سلمان خان کا اسٹار ڈم دائو پر ؟  

  سپر سٹار سلمان خان  کی فلم سکندر عید پر ریلیز ہو رہی ہے فلمساز ساجد نڈوالیا کی اس فلم کا فلم بنیوں میں بے صبری سے انتطار ہے اسکی وجہ ایک بڑا فلمساز ساجد سپر سٹار سلمان خان اور فلم کا رایٹر اور ہداتکار اے مرگاس ان تنیوں کے اشتراک کو ٹریڈ پنڈت بہت اہم قرار دے رہے ہیں

02:00 PM, 24 Mar, 2025

حسنین جمیل

سلمان خان ایک بڑا سپر سٹار ہے جو 2008 کی فلم وانٹڈ کے بعد سے  مسلسل ایکشن فلمیں کر رہا ہے اور ہر عید پر کوئی نہ کوئی دھماکہ ضرور کرتا ہے پچھلے  چند برسوں سے سلمان خان کی کوئی فلم بلاک بلسٹر نہیں ہوہی اس دروان بھارت اور ٹائیگر 3 کامیاب رہیں مگر بلاک بلسٹر نہیں تھیں۔ کسی کا بھائی کسی کی جان، ریس تیسرے اوسط درجے کی کامیابی حاصل کر سکیں جبکہ ٹیوب لایٹ، رادھے، انتم فلاپ رہی۔  لہذا سکندر فلم سلمان کی بقا کا تعین کرے گی اگر سکندر بلاک بلسٹر ہو گئی تو تو سلمان خان کا سٹار ڈم بحال ہو جائے گا۔ فلم ہٹ رہی تو اسٹارڈم کی عزت بنی رہے گی تاہم اوسط کامیابی کو ناکامی ہی سمجھا جائے گا لہذا سلمان خان کے لئے یہ فلم بہت اہم ہے اسکے فلمی مسقبل  کا فصیلہ اسی فلم سے ہو گا۔

 اے مرگاس بہت ہی قابل فلم میکر ہے وہ ہندی اردو سینیما کو گجنی اور ہالیڈے جسی کامیاب ترین فلمیں دے چکا ہے,  عامر خان کے ساتھ گجنی تو کلٹ فلم بن چکی ہے جبکہ اکشے کمار کے ساتھ ہالیڈے ایک بہترین سپر ڈپر ہٹ ایکشن فلم ہے اب وہ سکندر میں سلمان خان کے ساتھ کیا کرتا ہے اس کا انتطار ہے ۔ مرگاس کا تعلق جنوب سے ہے اور جنوب کے فلم میکر اس وقت بولی ورڈ کا قبلہ درست کر رہے ہیں ، ایس ایس راجا مولی ، پرشنانت نیل سو کمار کے بعد اب نطریں اے مرگاس پر ٹکی ہوئی ہیں ، فلمساز ساجد بھی بچن پانڈے کی ناکامی کے بعد ایک بڑی کامیابی کے لئے پرامید ہے ،سکندر کی پبلسٹی اچھی چل رہی ہے 3 گانے ریلیز ہو چکے ہیں گانے اچھے ہیں۔

 سکندر کا پلس پوائنٹ ہیروین رشمکا ہے جو اینمل ، پشپا 2 اور چھاوا کے ذرئعے بلاک بلسٹر فلموں کی ہیٹرک کی چکی رشمکا بہت سندر اور باصلاحیت ادکارہ ہے۔ جنوبی کی یہ پھلجڑی ایکٹرس اب ہندی اردو فلم بینوں کی بھی پسند بن چکی ہے ، سکندر کو عید پر لگ بھگ دنیا بھر کے 6 ہزار سینیماگھروں میں 30 مارچ کو ریلیز کیا جا رہا ہے بھارت سے سے پہلے دن 30 کروڑ اور دنیا بھر سے 40 کروڑ کے بزنس کی امید ہے اور اگر فلم عوام کو بھا گئی تو تو لائف ٹائم بزنس بھارت سے 400 کروڑ سے اوپر اور دنیا بھر سے 600 کروڑ تک جا سکتا ہے۔ سلمان خان کسی صورت میں بھی بلاک بلسٹر کے علاوہ چھوٹی کامیابی کا خوآہش مند نہیں ہے ، حرف آخر سلمان کا یہ آخری جوا ہے جس میں وہ جیت گیا تو شاہ رخ خان کے ہم پلہ ہو گا اگر ہار گیا تو پھر ہندی اردو کے ٹاپ 5 سپر سٹارز میں شامل نہیں رہے گا۔

مزیدخبریں