اطلاعات کے مطابق واقعہ 20 مئی کو ائیر بلیو کی پرواز PA-200 میں پیش آیا جو کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق پرواز کی چوتھی لائن میں بیٹھے نوجوان جوڑے نے دوران سفر بوس و کنار شروع کر دیا۔ دیگر مسافروں نے اس کی شکایت کی اور ائیر ہوسٹس کو بلایا۔ ائیر ہوسٹس نے جوڑے کو ایسا کرنے سے منع کیا۔
نوجوان جوڑے نے ائیر ہوسٹس کی بات نہ سنی تو اس نے انہیں ایک کمبل فراہم کیا تاکہ وہ پرائیویسی میں اپنی محبت کی خواہشات پوری کر سکیں۔ مسافروں کے مطابق جب انہوں نے جوڑے کو ایسا کرنے سے منع کیا تو جوڑے نے کہا کہ ہمیں روکنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟
طیارے میں سوار ایڈووکیٹ بلال فاروق علوی نے جوڑے کو روکنے کے لئے کاروائی نہ کرنے پر ائیر لائن کے عملے کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف شکایت درج کر دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی معاملے کی تحقیات کر رہی ہے۔ بلال فاروق علوی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پرواز میں موجود خاندانوں کے سامنے جوڑے کی طرف سے اپنائے گئے رویے پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔
https://twitter.com/etribune/status/1396910594826067973