اسلام آباد: بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا

02:46 PM, 25 May, 2021

نیا دور

 وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون میں بھائی نے اپنی 23 سالہ بہن کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا جس کے بعد والد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کی گئی۔


تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے لڑکی کے والد حاجی سخی رسول نے تھانہ رمنا میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا  بڑا بیٹا منصور زازئی اپنی چھوٹی بہن  ہادیہ زازئی کے ساتھ اکثر لڑتا رہتا تھا ۔ گزشتہ دن میں اپنے چھوٹے بیٹے منصور کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں جی ایٹ گیا ہوا تھا  اور میری بیوی اور بیٹی چھت پر کپڑے دھو رہی تھی  کہ میرے بیٹے نے موقع پاکر اپنی بہن پر آتشی اسلحے سے سر میں فائر کیا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئی۔


والد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب وہ گھر لوٹا تو ااپنی بیٹی کو خون میں لت پت پایا اور گولی لگنے سے  کھلا ہوا تھا اور اُن کی کھوپڑی اُڑی ہوئی تھی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ  اُن  کے بیٹے نے ناحق قتل کیا ہے اس لئے اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں