پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس وقار سیٹھ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 70 دہشت گردوں کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کے خلاف اپیل سنتے ہوئے کہا تھا کہ ان تمام ملزمان کو فری ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔
9 مئی کے واقعات نے جنرل عاصم منیر کو موقع فراہم کیا کہ فوج کو پھر سے مضبوط دکھا سکیں اور فوج کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے فوج متحد اور مضبوط ہے۔ پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ بندوق ہے اور سویلینز کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئیے۔