پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف فٹ ہیں اور ٹی20 ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

11:31 AM, 25 May, 2024

نیا دور

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کھلاڑیوں پر مشمل ہے۔

بابراعظم ( کپتان )، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف فٹ ہیں اور ٹی20 ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا سپورٹ سٹاف ان افراد پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، گیری کرسٹن (ہیڈ کوچ)، اظہرمحمود(اسسٹنٹ کوچ)، سائمن ہیلمٹ(فیلڈنگ کوچ)، ڈیوڈ ریڈ (مینٹل پرفارمنس کوچ)، آفتاب خان(ہائی پرفارمنس کوچ)، کلف ڈیکن(فزیوتھراپسٹ)، ارتضٰی کمیل(چیف سکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (مساجر)، محمد خرم سرور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ اعجاز(انالسٹ)، رضا کچلیو(میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر) اور ڈریکس سائمین(سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے۔ ٹی20 سکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا گیا جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔

پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہوں گے اسی طرح 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں