مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے کا فیصلہ نہ سنایا جائے: حکومت کی انوکھی درخواست
05:09 PM, 25 Nov, 2019
خصوصی عدالت 28 نومبر کو جنرل مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے میں فیصلہ سنانے جا رہی تھی لیکن آج حکومت نے ہائی کورٹ میں ایک انوکھی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس مقدمے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے لہٰذا اس کا فیصلہ فی الحال نہ سنایا جائے۔