اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

12:14 PM, 25 Nov, 2020

نیا دور

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔


سوشل میڈیا پر متعدد پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے 4 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔


فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


دوسری جانب اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ آیا اس خبر میں کوئی صداقت ہے یا نہیں۔
مزیدخبریں