اس حوالے سے نیادور نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا تھا کہ تحریک لبیک میں اس نئی تقرری کو اچھے انداز سے نہیں دیکھا گیا۔
اب اس حوالے سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اور پیر افضل قادری نے کہا ہے کہ وہ اس جماعت کے سینئر رکن تھے گو کہ وہ سیاست میں فعال نہیں تھے تاہم وہ اس جماعت کے تاسیسی رکن تھے۔ چاہیئے تو یہ تھا کہ انہیں اس بابت مشاورت کا حصہ بنایا جاتا تاہم جو تقرری کی گئی وہ کسی بھی صورت درست نہیں ہے اور اس سلسلے میں ان سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کئی سینئر اور زیرک علما موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سعد رضوی ذہنی طور پر غیر متوازن ہیں اور انہیں ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تقرری کو نہیں مانتے اور سعد رضوی کو نکال باہر کریں گے۔