اپوزیشن جلسے کرے گی تو جلسوں کے منتظمین اور قائدین کے خلاف پرچہ ہوگا: حکومت کا اعلان

02:30 PM, 25 Nov, 2020

نیا دور

حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے روکنےکےلیے پابندیاں سخت کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔


اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ اپوزیشن کے جلسوں سے کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے،قومی قیادت کو اپناطرز عمل بدلنا ہوگا، سیاسی جلسے اورعوامی اجتماعات کو بند کروانا ہوگا۔

موجودہ کرونا صورت حال میں سینیٹ یا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، جس کے باعث اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔


اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنےکےلیے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے اور جلسےکے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔


شبلی فرازکاکہنا تھاکہ جان بوجھ کر عوام کی جان خطرے میں ڈالنے پرقانونی ایکشن ہوگا، پشاور جلسی دیکھ کر اپوزیشن کو دوسرے جلسے منسوخ کرنے چاہیے تھے، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کا شرکت نہ کرناغیر ذمہ داری ہے۔ اب ایکشن ہوگا۔

مزیدخبریں