معیشت، سیاست، عمران خان کے دعوے اور ملتان جلسے پر گفتگو۔

05:02 PM, 25 Nov, 2020

نیا دور
شاید ہی ہے کہ پاکستان میں کسی سویلین وزیراعظم کے پاس کوئی طاقت ہو، بھٹو صاحب کے پاس تین سےچار سال تھے تو ہم نے دیکھا پھر ان کا کیا حال ہوا، اس کے بعد آنے والوں کا کبھی ایک ہاتھ بندھا ہوتا ہے اور کبھی دونوں ہاتھ باندھ دئیے جاتے ہیں، رضا رومی

اپوزیشن کی تحریکیں حکومت کی اجازت کی مختاج نہیں ہوتی اور حکومت اجازت دیتی جائے اور اپوزیشن جلسے کرتی جائے تو اس تحریک میں کیا دم ہوگا، عمران خان کرونا کی آڑ میں اپوزیشن سے این آر او لینے کی کوشش کررہے ہیں، مزمل سہروردی

عمران خان کے دور حکومت میں تقریبا ایک کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، مڈل کلاس جس کے زریعے اقتدار میں آئے ان لوگوں کو انہوں نے نیچے پھینک دیا ہے، بیزگاروں کی تعداد میں لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، مرتضی سولنگی

سعودی عرب کو بہت اچھی طرح پتہ ہے کہ کس سے بات کرنی ہے اور کس سےنہیں عمران خان کا خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی یو اے ای اور سعودی عرب عمران خان کی وجہ سے ناراض ہیں، توصیف احمد
مزیدخبریں