’دل سے فلسطینی‘ میراڈونا دنیا میں نہیں رہے

05:56 PM, 25 Nov, 2020

نیا دور
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے عظیم  فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے۔

 

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے۔

تین ہفتے قبل میراڈونا کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا ایم آر آئی کیا تو دماغ میں خون جمنے کا انکشاف ہوا تھا۔

بعد ازاں انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے فٹبالر کو فوری آپریشن کروانے کا مشورہ دیا۔

میراڈونا کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

میراڈونا ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

1986ء میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔

میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990میں بھی ورلڈ کپ فاینل میں پہنچی تھی۔

 
مزیدخبریں